پاکستانی مصنوعات کا سب سے بڑا خریدار کونسا ملک ہے؟ نام جان کرآپ کی بھی حیرانگی کی انتہا نہ رہے گی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رواں مالی سال میں اب تک امریکا پاکستانی مصنوعات کا سب سے بڑا خریدار رہا جب کہ برطانیہ دوسرے اور چین تیسرے نمبر پر رہے۔ نجی نیوزچینل جیو نیوزکے مطابق سٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق امریکا نے رواں مالی سال کے ابتدائی سات مہینوں میں پاکستان سے
2 ارب 36 کروڑ ڈالر مالیت کا سامان خریدا ہے۔سات مہینوں میں پاکستان کی مجموعی برآمدات میں امریکی خریداری کا حصہ 17 فیصد رہا۔ اسی عرصے کے دوران برطانیہ نے پاکستان سے ایک ارب 3 کروڑ 86 لاکھ ڈالر جب کہ چین نے ایک ارب 3 کروڑ 18لاکھ ڈالر کا سامان خریدا۔مرکزی بینک کے اعداد وشمار کے مطابق پاکستانی مصنوعات کے دس بڑے خریداروں نے مجموعی برآمدات کا 63 فیصد مال خریدا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں