پاکستان کے لئے کتنا قرض منظور کیا؟ آئی ایم ایف نے خبروں اور توقعات کے برعکس اعلان کردیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے لئے کتنا قرض منظور ہو گا، طے نہیں کیا۔ آئی ایم ایف ڈائریکٹر جیری رائیس کے مطابق نئے چیف جلد ہی پاکستانی حکام سے ملاقات کریں گے۔آئی ایم ایف ڈائریکٹر جیری رائیس نے واشنگٹن ڈی سی میں پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ ادارے کا پاکستان سے

بات چیت کا سلسلہ جاری ہے، طے نہیں کیا کہ کتنا قرض پاکستان کے لئے منظور ہوگا۔ اس لئے معاہدے کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ انھوں نے کہا کہ نئے چیف جلدی ہی پاکستانی حکام سے تعارفی ملاقات کریں گے۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ملکی معاشی مسائل دیکھتے ہوئے لگتا یہی ہے کہ حکومت معیشت کو سہارا دینے کی خاطر آئی ایم سے 10 ارب ڈالر سے زائد قرض کا مطالبہ کر سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں