پٹرول کی قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر کمی کا امکان

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) سینئر تجزیہ کارسمیع ابراہیم کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں25روپے فی لیٹر کمی ہونے والی ہے۔

تیل کی عالمی مارکیٹ میں اس وقت جو قیمت ہے،پٹرول کی قیمتوں میں تقریباً20 سے 25روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے اور بہت جلد اس کا اعلان ہونے والا ہے،اگر یہ قیمت 25روپے کم ہو جاتی ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ پٹرول کی قیمت 85 اور 90روپے فی لیٹر کے درمیان آجائے گی،

سمیع ابراہیم نے کہا کہ دوسری طرف سٹیٹ بینک نے شرح سود میں کچھ کمی کی ہے،اس میں انہوں نے .75کی کمی کی ہے،13فیصد سے کچھ زیادہ تھا،13.25فیصد تھا،.75کی کمی کی ہے تو اب 12.50فیصد ہے جو ابھی بھی زیادہ ہے اور جو پاکستان کے سرمایہ کار تھے وہ توقع یہ کر رہے تھے کہ یہ اڑھائی سے تین فیصد شرح سود میں کمی ہو گی۔

سمیع ابراہیم نے کہا کہ زلفی بخاری کو موردالزام ٹھہرایا جا رہا ہے کہ وہ جو پالیسی بنائی پاکستان نے ایران سے جو لوگوں کو آنے کی اجازت دی گئی اور بارڈر کو بند نہیں کیا گیا

آنے والے وقتوں میں آپ کو بہت ساری مارکیٹس کو بند کرنا پڑے گا، قرنطین کرنا پڑے گا،شہروں کو، آبادیوں کو، لوگوں کو اگر آپ آئسولیشن میں نہیں رکھیں گے نقل و حرکت پر بھرپور انداز میں پابندی نہیں لگائیں گے تو اس بیماری کو آپ بڑھنے سے نہیں روک سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں