صارفین کے لئے سرپرائز!! پیٹرول کے بعد ایل پی جی کی قیمتیں کہاں جا پہنچی؟ ناقابل یقین خبر آگئی

اسلام آباد (ہاٹ لائن نیوز،ویب ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے مئی کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں 21.65 روپے فی کلو گرام اضافے کا اعلان کردیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 255.51 روپے فی سلنڈر اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔ی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے گزشتہ ماہ ایل پی جی کی قیمت میں 39 روپے فی کلو کمی کا اعلان کیا گیا تھا، اپریل میں 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 1067.39 روپے تھی۔ یاد رہے کہ مئی کے لیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں15 روپےکمی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد نئی قیمت 81 روپے 58 پیسے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح ہائی اسپیڈڈیزل میں 27روپے 15 پیسے کی کمی کا اعلان کیا گیا جس کے بعد فی لیٹر قیمت 80روپے 10 پیسے تک پہنچ گئی۔ اعلان کے مطابق مٹی کا تیل 30روپےسستا ہوگیا جس کے بعد نئی قیمت 47روپے44پیسےہوگئی، اسی طرح لائٹ ڈیزل 15 روپےسستاہوکر 47 روپے 51 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ مزید برآں سی این جی صارفین کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے، پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی کی قیمت 12.50 فی لیٹر کم کی گئی ہے۔ چیئر مین سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سی این جی کی نئی قیمت کا اطلاق پہلی مئی سے ہو گا۔ سی این جی کی نئی قیمت تقریبا 72 روپے فی لیٹر ہو جائیگی، عالمی مارکیٹ میں ایندھن کی قیمت میں کمی کے مقامی مارکیٹ پر ثمرات نظر آ رہے ہیں۔ اس سے قبل حکومت کی طرف سے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے تک کمی کا اعلان کیا تھا۔ خزانہ ڈویژن سے جاری بیان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی جارہی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 81 روپے 58 پیسے ہوگی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 27 روپے 15 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 80 روپے 10 پیسے ہوگی۔ بیان میں کہا گیا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 30 روپے ایک پیسہ کمی کی گئی ہے اور اس کی نئی قیمت 47 روپے 44 پیسے ہوگی۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 15 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 47 روپے 51 پیسے پر آگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں