لاک ڈاون کھلتے ہی سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ۔۔۔۔ فی تولہ کتنے کا بکنےلگا؟ کانوں کو ہاتھ لگوا دینے والی خبر

کراچی (ہاٹ لائن نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافے کے باعث مقامی طور پر بھی سونے کی فی تولہ قیمت2ہزارروپے کے اضافے سے 97ہزار روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی ۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 43ڈالر کے اضافے سے 1762ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی طور پر سونے کی فی تولہ قیمت 200روپے کے اضافے سے 97ہزار روپے اور 10گرام سونے کی قیمت 1715روپے کے اضافے سے 83162روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 50روپے کے اضافے سی1ہزار50 روپے ہوگئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 43 ڈالر اضافے سے 1762 ڈالر فی اونس ہے۔ سونے کی قیمت میں اضافہ ڈالر کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے ہوا ہے، اٹر بینک میں ڈالر 28 پیسے مہنگا ہوگیا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی 20 پیسے اضافہ ہوا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 161 روپے ہوگئی ہے جب کہ انٹر بینک مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر 160.37 روپے کا ہوگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں