ہفتے کے روز کی چُھٹی ختم ۔!! حکومت نے دفاتر کھولنے کی اجازت دے دی، شہریوں کیلئے بڑی خبر

کراچی (ہاٹ لائن نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ہفتے کے روز بھی بینکوں کی منتخب برانچز کھولنے کی اجازت دے دی۔ مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق بینکوں کو کاروباری مراکز اور بندرگاہ پر واقع اپنی برانچز کھولنے کی اجازت ہوگی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث بینکوں کو اپنے آپریشنز ہفتے کو بند رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم اب بینک ضابطہ کار (ایس او پیز) پر عمل پیرا ہوکر ہفتے کو منتخب برانچز کھولی جاسکیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں