پی آئی اے نے کس عمر کے بچوں کیلئے فضائی سفر بالکل مفت کر دیا؟ شہریوں کیلئے خوشخبری آگئی

کراچی (ہاٹ لائن نیوز) پی آئی اے کی پروازوں پر آب نومولود بچے فری میں سفر کریں گے۔ قومی ایئر لائن انتظامیہ کی جانب سے نومولود بچوں کے لیے نئی سہولت متعارف کروائی گئی ہے جس کے تحت وہ بغیرٹکٹ سفر کرسکیں گے۔ ذرائع کے مطابق نومولود بچوں کو فری سفری سہولت اکانومی اور ایگزیکٹو اکانومی کلاس پر بھی ملے گی۔ ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق 2 سال تک عمر والے بچے اب فری سفر کرسکیں گے، اس سے قبل کم عمر بچوں کا ٹکٹ والدین کے ٹکٹ کا 10 فیصد وصول کیا جاتا تھا تاہم بچوں کا ایئر پورٹ ٹیکس وصول کیا جائے گا جو کہ 500 روپے کے لگ بھگ ہے۔ دوسری جانب قومی ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق کراچی سے اسلام آباد اور کراچی سے لاہور کے درمیان یک طرفہ کرایہ 9572 روپے کر دیا گیا ہے۔ مسافروں کو سات کلو گرام دستی سامان لے جانے کی اجازت ہو گی۔ ترجمان کے مطابق اندرون ملک چلنے والی پروازو کے لیے اعلان کردہ رعایتی کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں