سندھ ہائیکورٹ کے 5 مستقل ججز نے حلف اٹھالیا

نئے ججز کے حلف اٹھانے کے بعد سندھ ہائیکورٹ کے مستقل ججز کی تعداد 34 ہوگئی ہے۔

کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے 5 مستقل ججز نے حلف اٹھالیا جس کے بعد مستقل ججز کی تعداد 34 ہوگئی ہے۔
ہاٹ لائن نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ججز کی حلف برداری کی تقریب ہوئی جس میں سندھ ہائیکورٹ کے ججز اور بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

نئے مستقل ججز سے حلف چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ نے لیا، حلف اٹھانے والے ججوں میں جسٹس فہیم احمد صدیقی، خادم حسین، جسٹس عمر سیال، جسٹس عدنان الکریم میمن اور جسٹس یوسف علی سعید شامل ہیں۔ نئے ججز کے حلف اٹھانے کے بعد سندھ ہائیکورٹ کے مستقل ججز کی تعداد 34 ہوگئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں