NAB

نیب لاہور نے پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کرپشن کیس میں 59.84 ملین کی ریکوری کرلی

لاہور (ہاٹ لائن ) قومی احتساب بیورو (نیب )لاہور نے پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کرپشن کیس میں 59.84 ملین کی ریکوری کرلی۔
تفصیلات کے مطابق لینڈ ایکویزیشن کلکٹر کے اکاﺅنٹ سے ہونے والی67 ملین کی خردبرد پر نیب لاہور کارروائی کر رہا ہے۔ سابق ایل اے سی میاں رف اور شریک 6 ملزمان نیب کی حراست میں ہیں۔ ملزمان کے خلاف محکمانہ شکایت پر کارروائی کی گئی ۔ملزمان کی گرفتاری دسمبر 2016ءمیں عمل میں لائی گئی جبکہ شریک ملزم محمد امجد کو جون 2017ء میں گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس داخل کیا جا چکا ہے۔ ملزمان بے پلی بارگین کے تحت مکمل رقم کی واپسی کی درخواست کی جسکے تحت واپسی اقساط میں شروع ہوئی ۔ ڈجی جی نیب لاہور شہزاد سلیم صاحب نے 6.1 ملین کی رقم کا چیک حکام کے حوالے بھی کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں