نیب لاہور کی کارروائی ، کروڑوں روپے کے دھوکا دہی کیس میں مطلوب مرکزی ملزم گرفتار

لاہور (ہاٹ لائن) قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کے دھوکا دہی کیس میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا ۔
ملزم محمد فضل 2012ءمیں دھوکہ دہی سے عوام سے کروڑوں روپے وصول کرتے ہوئے مفرور ٹھہرا تھا ، ملزم محمد افضل دیگر شریک ملزمان محتاب الہی اور فیضان محتاب نے چاول خریداری کی مد میں تاجروں سے خطیر رقم وصول کی، شریک ملزم محتاب الہی کو 2012ءمیں گرفتار کیا گیا جبکہ مفرور فیضان محتاب کی گرفتاری 2016ءمیں عمل میں لائی گئی ،ملزمان کے خلاف سپلیمنٹری ریفرنس 2016ءمیں احتساب عدالت میں داخل کیا گیا۔
مرکزی ملزم محمد فضل کو احتساب عدالت میں پیش کر کے 3 اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں