بہت ٹائم دے لیا فیملی کو اب ۔۔۔۔۔۔۔گلوکارہ فریحہ پرویز ان دنوں کہاں کس حال میں اور مستقبل کے حوالے سے کیا منصوبے بنا رہی ہیں ؟ مداحوں کے کام کی خبر

لاہور (ویب ڈیسک) گلوکارہ فریحہ پرویز کا کہاہے کہ میں نے گلوکاری سے کنارہ کشی اختیار نہیں کی بلکہ کچھ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے گائیکی کی طرف مکمل توجہ نہیں رہی مگر بہت جلد دوبارہ سے گائیکی کے میدان میں آرہی ہوں ۔انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حاسدین میرے بارے

میں مختلف افواہیں پھیلاتے رہتے ہیں مگر مجھے اسکا نقصان نہیں بلکہ فائدہ ہی ہوتا ہے ، میں نے ہمیشہ اپنے کریئر کی طرف توجہ دی اور بلاوجہ دوسروں کے معاملات میں دخل اندازی سے گزیز کرتی آئی ہوں اور دوسروں سے بھی یہی توقع رکھتی ہوں کہ وہ میری نجی معاملات میں دخل اندازی نہ کریں ۔معروف گلوکارہ فریحہ پرویز 2 فروری کو اپنی 49 ویں سالگرہ منا ئی،، فریحہ پرویز 2 فروری 1970ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں،، انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز اداکاری سے کیا،، لیکن جلد ہی انھوں نے اپنی آواز کے جادو سے سب کو دیوانہ بنا دیا ،، فریحہ پرویز نے روایتی گانوں سے خوب نام کمایا ،،انکے بسنت کے حوالے سے گیت ’’بو کاٹا‘‘ نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا،، آج بھی پورے پاکستان کے دل میں انکا گانا بستا ہے ،، فریحہ پرویز نے پنجابی اور اردو روایتی گانوں اور غزلوں میں اپنا خوب نام کمایا،، اور اپنی سروں بھری آواز سے سب کو محصور کیا ،، فریحہ پرویز نے 90 کی دہائی سے اپنی گلوکاری شروع کی ،، اور آج بھی گانے گاتی ہیں،، ذاتی مصروفیات کے باعث فریحہ پرویز کے گانے اب کم آتے ہیں،، لیکن ان کی آواز سب سے دلوں میں بستی ہے،گلوکارہ فریحہ پرویز کی سوئٹرز لینڈ میں بزنس نین سے شادی کا بھی انکشاف ہوا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ فریحہ پرویز شادی کے بعد مستقل سوئٹزر لینڈ منتقل ہو گئیں ہیں،فریحہ کے مطابق ساشل میڈیا پر یہ تمام افواہوں کی حد تک ہی ہے ۔واضھ رہے کہ گلوکارہ فریحہ پرویز نے پہلے شوہر سے طلاق کے بعد گلوکار نعمان جاوید سے شادی کی تھی ،محبت طکی شادی ایک سال کے بعد ختم ہو گئی تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں