ایشا امبانی کی شادی توکچھ بھی نہیں تھی ۔۔۔ بھارت میں ایک اور مہنگی ترین شادی نے پوری دنیا میں دھوم مچا ڈالی ، یہ شادی کس بھارتی شخصیت کے بیٹے کی ہے ؟ جانیے

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کی امیرترین شخصیت مکیش امبانی نے امنی بیٹی ایسا امبانی کی شادی تو تاریخی کی تھی مگر اب اپنے بیٹے کی شادی میں بھی بارش کی طرح پیسہ بہا رہے ہیں ، بھارت کی تاریخ میں ایک اور مہنگی ترین شادی

ہورہی ہے،بھارت کی اس مہنگی ترین شادی میں سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر،اقوام متحدہ کے سابق سربراہ بان کی مون سمیت اہم شخصیات شریک ہیں۔ امیر ترین بزنس مین مکیش امبانی کے بیٹے آکاش امبانی کی شادی میں پیسہ پانی کی طرح بہایا گیا، بھارتی ٹی وی کے مطابق ممبئی میں جاری شادی کی سجاوٹ پر کروڑوں روپے خرچ کئے گئے،صرف ایک شادی کارڈ کی مالیت ڈیڑھ لاکھ روپے تھی ، مکیش امبانی نے اپنے بیٹے آکاش امبانی کی شادی میں شرکت کیلئے آئے 5 سو مہمانوں کے لئے خصوصی کمرے بک کروائے ،جن کا ایک دن کا کرایہ 1لاکھ روپے ہے۔بھارت کی اس مہنگی ترین شادی میں سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر،اقوام متحدہ کے سابق سربراہ بان کی مون سمیت اہم شخصیات شریک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں