تمہاری اتنی ہمت کہ تم۔۔۔۔۔۔مہوش حیات بھارتی اداکار امیتابھ بچن پر کیوں برس پڑیں۔۔۔۔؟

کراچی( ویب ڈیسک )نامورپاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کو فلم میں پاکستانی بننے سے انکارکرنے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ بگ بی کے اس اقدام نے سخت مایوس کیا۔دوروز قبل بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی جانب سے پاک بھارت تعلقات پرمبنی فلم

میں پاکستانی شخص کا کردارادا کرنے سے انکارکرنے پر پاکستان میں موجود ان کے مداحوں کو سخت مایوسی ہوئی تھی۔امیتابھ بچن کے چاہنے والوں کو امید نہیں تھی کہ وہ کشیدگی کے اس ماحول میں امن کا سفیر بننے سے انکارکردیں گے۔امیتابھ کے اس اقدام سے مایوس ہونے والوں میں پاکستانی اداکارہ مہوش حیات بھی شامل ہیں جنہوں نے امیتابھ کے فیصلے پرسخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگریہ خبر درست ہے تو امیتابھ کے اس اقدام سے سخت مایوسی ہوئی ہوں۔فلموں میں ایک دوسرے کو آپس میں جوڑنے کی طاقت ہوتی ہے۔جب کشیدگی عروج پر ہو تو فلمیں پل کا کام کرتی ہیں۔ مجھے امید ہے کہ بالی ووڈ کے مستقبل کے بارے میں جذباتی گفتگوسے پہلے ہم احتیاط سے کام لے سکتے ہیں۔واضح رہے بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اپنی اگلی فلم میں پاکستانی بننے سے انکار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امیتابھ بچن نے اپنی اگلی فلم میں پاکستانی شخص کا کردار ادا کرنے کی حامی بھری تھی لیکن حالیہ پاک بھارت کشیدگی کو مد نظر رکھتے ہوئے انہوں نے اپنا فیصلہ تبدیل کرلیا اور فلم سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔امیتابھ بچن کی اگلی فلم کی کہانی پاکستان اور بھارت کے گرد گھومتی ہے جس میں امیتابھ بچن کو پاکستانی شخص کا کردار اداکرنا تھا۔ امیتابھ کو فلم کی کہانی اوراس میں دیا گیا امن کا پیغام بہت پسند آیا تھا اسی لیے انہوں نے یہ کردار ادا کرنے کی حامی بھی بھرلی تھی۔فلم کی شوٹنگ شروع کرنے کے لیے امیتابھ کی جانب سے تاریخ ملنے کا انتظار تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں