بالی وڈ کی دو خوبصورت ترین اداکارائیں آمنے سامنے:کنگنا رناوت نے عالیہ بھٹ کے بارے میں شرمناک الزام عائد کر دیا

ممبئی (ویب ڈیسک ) ایسا لگتا ہے کہ کنگنا رناوت نے عالیہ بھٹ کی معافی قبول نہیں کی ہے۔ اسی لئے ایک اور حملہ کرتے ہوئے فلم گلی بوائے میں عالیہ بھٹ کی پرفارمنس کو اوسط درجے کی قرار دے دیا۔ بھارتی اخبار کے مطابق ایک ویب سائٹ نے حال ہی میں پول کرایا۔

جس میں لوگوں سے 2019ءمیں اب تک کسی بھی اداکارہ کی بہترین پرفارمنس کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔ منی کرنیکا میں پرفارمنس پر کنگنا رناوت 37فیصد ووٹ کے ساتھ آگے رہیں جبکہ عالیہ بھٹ کو 33فیصد ووٹ ملے۔ کنگنا رناوت سے جب عالیہ بھٹ کو ہرانے سے متعلق پوچھا گیا تو جواب دیا کہ گلی بوائے میں پرفارمنس پر موازنہ کرنے پر مجھے شرمندگی محسوس ہورہی ہے۔ اُس میں ہرانے والا کیا تھا۔اوسط درجے کے کام کو سراہنا بند کریں ورنہ پسندیدگی کی شرح کبھی نہیں بڑھے گی۔ اس سے قبل کنگنا رناوت نے عالیہ بھٹ اور دیگر اسٹارز پر الزام لگایا تھا کہ وہ مجھے اپنے پریمیرز میں شرکت کے لئے تو کہتے ہیں لیکن جب میری کسی فلم کا پریمئر ہوتا ہے تو اُس میں نہیں آتے ۔ اس کے جواب میں عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتی کہ وہ مجھے ناپسند کرتی ہیں ۔ میں نے جو کچھ کیا وہ جان بوجھ کر اُنہیں اپ کرنے کے لئے نہیں کیا ، میں اُن سے ذاتی طور پر معذرت کرتی ہوں۔ واضح رہے بالی کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم کی وجہ سے عالیہ بھٹ اور بالی ووڈ پر فیکشنسٹ عامر خان پر بھی پھٹ پڑیں تھی ۔کنگنا رناوت نے عامر خان پر بھی تنقید کے تیر برساتے ہوئے کہا کہ جب عامر خان نے مجھے فلم دنگل کا ٹریلر دیکھنے کا کہا تو میں اُس وقت راستے میں تھی تاہم اس کے باوجود میں نے فلم کا ٹریلر دیکھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں