ماہ صیام شروع ہوتے ہی رمضان ٹرانسمیشن کا طبل بج گیا ، مگر اس بار ساحر لودھی کہاں اور کس کے ساتھ نظر آئیں گے ؟ مداحوں کے کام کی خبر

لاہور (ویب ڈیسک) ٹی وی میزبان شبیر ابو طالب اپنی رواں سال کی رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کے لیے تیار ہیں، جبکہ اس ٹرانسمیشن میں ایک مرتبہ پھر اداکار ساحر لودھی ان کا ساتھ دیتے نظر آئیں گے۔ جو ڈان ٹی وی میں نظر ائیں گے، شبیر ابو طالب نے رمضان ٹرانسمیشن کے

حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’اس ٹرانسمیشن کا آغاز سحری سے ہوگا، جس کے بعد افطار ٹرانسمیشن ہوگی اور پھر گیم شو نشر کیا جائے گا‘۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہماری افطار ٹرانسمیشن کی میزبانی ساحر لودھی کریں گے، اس ٹرانسمیشن میں کئی ایونٹس ہوں گے جیسے قوالی، محفل نعت اور محفل علما، جس کے بعد حاضرین کے درمیان مقابلے ہوں گے، جس میں لوگ کئی انعامات جیت سکیں گے، جس میں ایک انعام عمرے کا ٹکٹ بھی ہے، جبکہ شو میں کئی نامور شخصیات کو بھی مدعو کیا جائے گا‘۔شبیر کا مزید کہنا تھا کہ ’افطار کے بعد گیم شو ہوگا، جو ساحر لودھی کے اسٹائل کا ہوگا، اس میں کئی دلچسپ کھیل کھیلے جائیں گے اور انعامات دیے جائیں گے‘۔اس دوران شبیر ابو طالب نے اپنی ساتھی میزبان ساحر لودھی کو سراہاتے ہوئے یہ بھی کہا کہ وہ نہایت پرجوش شخصیت کے مالک ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ’ان کی خاصیت یہ ہے کہ وہ بےحد پرجوش ہیں، وہ اپنے شو کے دوران لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنا جانتے ہیں، اور سب ہی انہیں پسند کرتے ہیں، خاص بات یہ ہے کہ وہ رمضان آنے سے قبل اپنی پوری تیاری مکمل کرلیتے ہیں‘۔یہ رمضان ٹرانسمیشن ٹی وی ون پر نشر کی جارہی ہےواضح رہے کہ پاکستان کے تقریباً تمام ٹی وی چینلز رمضان نشریات کے دوران سحر و افطار کے اوقات میں مختلف پروگرامات نشر کرتے ہیں۔رواں برس بھی مختلف ٹی وی چینلز کی جانب سے رمضان نشریات کے تحت پروگرامات نشر کیے جائیں گے۔

رمضان نشریات میں نشر کیے جانے والے پروگرامات کی میزبانی شو شخصیات کو دینے کے حوالے سے چند روز قبل ہی پنجاب اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی تھی۔پنجاب اسمبلی کی جانب سے منظور کی گئی قراداد میں رمضان نشریات کے پروگراموں کی میزبانی شوبز شخصیات کو دینے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔قرارداد کے ذریعے وفاقی حکومت سے کہا گیا تھا کہ وہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو اس بات کا پابند بنائے کہ رمضان نشریات کے کسی پروگرام کی میزبانی شوبز شخصیات کو نہ دی جائے۔ یاد رہے کہ اب خبر یہ ہے کہ ٹی وی میزبان شبیر ابو طالب اپنی رواں سال کی رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کے لیے تیار ہیں، جبکہ اس ٹرانسمیشن میں ایک مرتبہ پھر اداکار ساحر لودھی ان کا ساتھ دیتے نظر آئیں گے۔ جو ڈان ٹی وی میں نظر ائیں گے، شبیر ابو طالب نے رمضان ٹرانسمیشن کےحوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’اس ٹرانسمیشن کا آغاز سحری سے ہوگا، جس کے بعد افطار ٹرانسمیشن ہوگی اور پھر گیم شو نشر کیا جائے گا‘۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہماری افطار ٹرانسمیشن کی میزبانی ساحر لودھی کریں گے، اس ٹرانسمیشن میں کئی ایونٹس ہوں گے جیسے قوالی، محفل نعت اور محفل علما، جس کے بعد حاضرین کے درمیان مقابلے ہوں گے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں