گلوکارہ شبنم مجید رات کی رانی بن گئیں

لاہور (ویب ڈیسک) گلوکارہ شبنم مجید رات کی رانی بن گئیں۔ شبنم مجید ایک ویب ٹی وی کے لئے ہفتے کے روز ”رات کی رانی ”کے نام سے ایک شو کرتی ہیں جس میں لائیو کالزلی جاتی ہیں، اورشبنم مجید لوگوں کی پسند کے گانوں کی فرمائش پوری کرتی ہیں۔
اس سے قبل ”رات کی رانی ”شو کے فرائض عینی طاہر سر انجام دے رہی تھیں لیکن بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر انہوں نے اس شو سے علیحدگی اختیار کر لی ۔ مذکورہ شو کوبیحد پسند کیا جارہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں