اناللہ وانا الیہ راجعون۔!!! ملک کے نامور گلوکار ٹریفک حادثے میں جاں بحق، انتہائی تشویشناک اطلاعات موصول

احمد پور شرقیہ (ہاٹ لائن نیوز) سرائیکی گلوکار نواز فرید سانول کے خاندانی ذرائع کے مطابق نواز فرید سانول گزشتہ رات حیدرآباد کے قریب ٹریفک حادثےمیں زخمی ہوئے تھے اور دوران علاج اسپتال میں انتقال کرگئے ۔ گلوکار نواز فرید سانول بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ کے علاقے کوٹلہ موسیٰ خان کے رہائشی تھے۔
نواز فرید سانول کراچی میں سرائیکی لوک گیت گاتے تھے اور رکشہ چلاتے تھے۔ نواز فرید سانول لاک ڈائون کے باعث موٹرسائیکل پر کوٹلہ موسیٰ خان سے کراچی آرہے تھے۔ اس دوران حیدرآباد کے قریب ٹریفک حادثے کا شکار ہوئےاور دوران علاج اسپتال میں دم توڑگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں