ریسلنگ چیمپئن شپ:اس پاکستانی نے تو تاریخ رقم کردی، ملک کا سر فخر سے بلند کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک) اکستان نے ماس ریسلنگ چیمپئن شپ میں دو گولڈ اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کرکے تاریخ رقم کردی۔برازیل کے شہر ساو پاؤلو میں 3 روزہ آرنلڈ کلاسک ماس ریسلنگ چیمپئن شپ میں 30 ممالک شریک ہوے۔ 105 کلو گرام میں پاکستان کے گوجرانوالہ کے رحمان رضا

نے پہلی پوزیشن پاکر سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔ اسی کلو گرام میں لاہور سے تعلق رکھنے والے سلمان عقیل نے گولڈ میڈل حاصل کرکے ملکی پرچم بلند کیا۔ 90 کلوگرام کلاس میں گوجرانوالہ کے عاصم قیوم نے برانز میڈل لیا۔انٹر نیشنل ویٹ لئفتر عقیل بٹ کا کہنا ہے کہ لڑکوں نے شاندار پرفارمنس دے کر ملک کا نام روشن کیا ہے۔ پاکستان کی تین رکنی ٹیم منگل کو وطن لوٹے گی جس کے لیے شاندار استقبال کیا جاے گا۔ دوسری جانب کھیل سے متعلق ایک خبر یہ بھی ہے کہ خیبر پختونخوا نے دلچسپ مقابلے کے بعد بلوچستان کی ٹیم کو 9 رنز سے شکست دیکر پاکستان کپ 2019 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔راولپنڈی میں کھیلے گئے پاکستان کپ 2019 کے فائنل میں خیبرپختون خوا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹ پر 307 رنز بنائے۔خیبر پختونخوا کی جانب سے عابد علی نے 132 اور محمد سعد نے 51 رنز کی اننگز کھیلیں، سہیل خان بھی 45 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اور اب ریسلنگ کے حوالے سے یہ خبر آئی ہے جس میں پاکستان نے تاریخ بنا دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں