نجم سیٹھی چیئرمین بھی بننا چاہتے تھے اور۔۔۔۔۔کرکٹ بورڈ کا سٹرکچر کس مقصد کیلئے بنایا تھا ؟چیئرمین پی سی بی کااہم انکشاف

لاہور( ویب ڈیسک ) چیئر مین پی سی بی احسان مانی نے کہاہے کہ نجم سیٹھی چیئر مین بھی بننا چاہتے تھے اور چیف ایگزیکٹو بھی بنناچاہتے تھے۔کرکٹ کو ٹھیک کرنے کیلئے تبدیلیاں لانا ضروری ہیں، کرکٹ بورڈ کا سٹرکچر کوئی صدیوں سے چلتا نہیں آرہا، یہ 2014ءمیں نجم سیٹھی نے اپنے لئے کروایا

تھا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین کرکٹ بورڈ احسان مانی نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کا سٹرکچر کوئی صدیوں سے چلتا نہیں آرہا،یہ2014میں نجم سیٹھی نے اپنے لئے کروایا تھا ، اس میں بہت سے کمزوریاں ہیں،اگر تبدیلی لانی ہے تواس کو تبدیل کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ وسیم کی تقرری میں نے ایک نقص ٹھیک کرنے کیلئے کی ہے جو نجم سیٹھی نے ڈالا تھا،نجم سیٹھی چیئر مین بھی بننا چاہتے تھے اور چیف ایگزیکٹو بھی بنناچاہتے تھے،کرکٹ کو ٹھیک کرنے کیلئے تبدیلیاں لانا ضروری ہیں، کرکٹ کا ڈیپارٹمنٹل سٹرکچر نجم سیٹھی نے متعارف کروایا تھا ، اس میں خامیاں دور کرنا ضروری ہے۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ کے گورننگ بورڈ اجلاس کے دوران ارکان نے وسیم خان کی ایم ڈی کی حیثیت سے تقرری کو کالعدم قرار دیدیا۔ کوئٹہ میں پہلی بار پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں 5 ارکان کے دستخطوں پر مشتمل قرار داد پیش کی گئی تاہم ارکان کے درمیان تلخ کلامی کے بعد گورننگ بورڈ کے اکثریتی اراکین نے اجلاس کا ایجنڈا مسترد کر دیا، ارکان نے مجوزہ ڈومیسٹک اسٹرکچر کا ڈھانچہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مطالبات نہ مانے گئے تو بائیکاٹ کر دیں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں گورننگ بورڈ کے اکثریتی اراکین نے وسیم خان کی ایم ڈی پی سی بی کی حیثیت سے تقرری کو بھی کالعدم قرار دے دیا۔ چیئر مین پی سی بی احسان مانی نے کہاہے کہ نجم سیٹھی چیئر مین بھی بننا چاہتے تھے اور چیف ایگزیکٹو بھی بنناچاہتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں