محمد عامر خطرناک بیماری میں مبتلا ہوکرٹیم سے باہر ۔۔۔۔ مداحوں کا دل چکنا چور کر دینے والی تشویشناک خبر آگئی

ساؤتھمپٹن (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر وائرل انفیکشن کا شکار ہو کر ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں اور اگلے میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذرائع کے مطابق محمد عامر ون ڈے میچ کیلئے دستیاب نہیں ہیں کیونکہ وہ

وائرل انفکیشن کا شکار ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ لیگ سپنر یاسر شاہ میچ میں حصہ لیں گے۔محمد عامر کی ورلڈکپ سکواڈ میں شمولیت انگلینڈ کیخلاف ون ڈے میچ میں کارکردگی سے مشروط ہے لیکن پہلا میچ بارش کے باعث متاثر ہوا اور انہیں کارکردگی دکھانے کا موقع نہ ملا اور اب وہ وائرل انفیکشن کا شکار ہو گئے ہیں۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم کے لیگ سپنر شاداب خان بھی وائرس کا شکار ہو کر ٹیم سے باہر ہو چکے ہیں اور بعد ازاں یہ معلوم ہوا کہ وہ ہیپاٹائٹس سی کا شکار ہیں جس کے بعد انہوں نے لندن میں ماہر ڈاکٹر سے چیک اپ کروایا اور اب تیزی سے صحت یابی کی جانب گامزن ہیں۔ اس سے قبل یہ خبرآئی تھی کہ گولڈن آرم سے عالمی شہرت حاصل کرنے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر نے فاسٹ بولر محمد عامر کو ورلڈ کپ کے لیے ضروری قرار دے دیا۔ورلڈ کپ 2019 کے باقاعدہ آغاز 30 مئی میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ سے ہوگا اور 23 مئی تک پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کے 15 رکنی اسکواڈ میں آئی سی سی کی منظوری کے بغیر رد و بدل کر سکتی ہے ۔محمد عامر آصف علی کے ساتھ انگلینڈ سیریز کے لیے دو اضافی کھلاڑیوں میں شامل ہیں جب کہ شاداب خان بھی اس وقت ٹیم میں شامل نہیںہیں اور شاہین شاہ آفریدی سمیت بولرز ایک دو سال سے کھیل رہے ہیں۔ اور اب محمد عامر کی یہ خبر آئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں