سابق کرکٹ کپتان نےورلڈ ریکارڈقائم کردیا، پاکستانیوں کا سرفخرسے بلند کر دینے والی خبر

لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان اور اسپنر ثناء میر نے سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ورلڈ ریکارڈر قائم کر دیا۔پاکستان کی ثناء میر ویمن ون ڈے کرکٹ کی کامیاب ترین اسپنر بن گئی ہیں۔ثناء میر نے جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے

کا ریکارڈ قائم کیا۔ثناء میر ویمنز کرکٹ میں تاریخ رقم کرنے کے قریب پہنچ گئی، پاکستان کی ثناء میر کی مجموعی وکٹوں کی تعداد 147 ہو گئی ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر ثناء میر کو مبارکبادی پیغام دیا گیا ہے۔ثناء میر نے ویسٹ انڈیز کی انیسہ محمد اور آسٹریلیا کی لیسا اسٹالیکر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جن کی وکٹوں کی تعداد 146، 146 ہے، یاد رہے کہ اس سے ابل یہ خبر تھی کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور شہرت یافتہ اسپنر ثناء میردنیا کی کامیاب ترین اسپنر بننے سے ایک وکٹ کی دوری پر ہیں۔ثناء میر مشترکہ طور پر دنیا میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والی اسپنر بن گئی ہیں۔ ثناء کی ریکارڈ سا ز کارکردگی کے باوجود پاکستان کو دوسرے میچ میں جنوبی افریقا کے ہاتھوں شکست ہوگئی۔ثناء میر نے جنوبی افریقا کے شہر پوشٹروم میں دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل کے موقع پر تاریخ رقم کی۔ جنوبی افریقا نے میچ 8 وکٹ سے جیت کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔ثناء میر ویمن ون ڈے میں مشترکہ طور پر سب سے کامیاب اسپنر بن گئیں، جنوبی افریقا کی اینڈری اسٹین کی وکٹ لے کر ثناء میر نے ون ڈے میں 146 شکار مکمل کرلئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں