معروف ترین پاکستانی نژاد اسپنر عمران طاہر نے بھارت میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھ دئیے ۔۔۔ بڑاریکارڈ اپنے نام کرلیا

حیدرآباد دکن(ویب ڈیسک)پاکستان نژاد لیگ اسپنر عمران طاہر نے آئی پی ایل 2019 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کرلیا۔انھوں نے فائنل میں چنئی سپر کنگز کی جانب سے ممبئی انڈینز کے خلاف 2 وکٹیں لیں، جس سے ان کے مجموعی شکار کی تعداد 26 ہوگئی، دوسرے نمبر پر دہلی کیپیٹلز کے

کاگیسوربادا رہے جنھوں نے 25 وکٹیں لیں۔ان کی ٹیم دوسرے کوالیفائرز میں چنئی سے ہار گئی تھی۔فائنل میں ممبئی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹ پر 149 رنز بنائے، کیرون پولارڈ 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، چاہار نے 3 وکٹیں لیں، دوسری جانب ایک خبر یہ بھی ہے کہ پاکستانی کرکٹرز کو یہ پتہ چلا کہ محمد عامر چکن پاکس میں مبتلا ہیں تووہ خوف زدہ ہوگئے اور یہ خدشہ ظاہر کیا گیا کہ چکن پاکس کا مرض کسی اور کھلاڑی کو لگ سکتا ہے اس لیے محمد عامر کو فوری طور پر لندن میں ان کے سسرال والوں کے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔وہاں محمد عامر کو سب سے الگ تھلگ رکھا گیا ہے اور ڈاکٹر ان کے مزید ٹیسٹ کررہے ہیںچونکہ چکن پاکس کا مرض ایک شخص سے دوسرے شخص کو لگ سکتا ہے اس لیے ٹیم کو خدشہ تھا کہ کوئی اور کھلاڑی بھی اس سے متاثر ہوسکتا ہے۔اس لیے محمد عامر کو لندن میں ان کے سسرال منتقل کردیا گیاہے۔ٹیم منیجر طلعت علی ملک نے بتایا کہ محمد عامر کی فٹنس کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ڈاکٹر ہی اس بارے میں حتمی رائے دے سکتے ہیں۔پی سی بی ترجمان نے توقع ظاہر کی ہے کہ محمد عامر چار سے پانچ دن میں چکن پاکس سے صحت یاب ہوکر پاکستان ٹیم کو جوائن کرلیں گے، اور اب یہ خبر ہے کہ پاکستان نژاد لیگ اسپنر عمران طاہر نے آئی پی ایل 2019 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں