پاکستان اور بھارت کو میچ میں نہیں ہو سکے گا کیونکہ ۔۔۔ ورلڈ کپ کے سب سے بڑے ٹاکڑے کے حوالے سے شائقین کو ناقابل یقین سرپرائز

مانچسٹر (ویب ڈیسک ) عالمی کپ 2019 کا سب سے بڑا میچ پاکستان بمقابلہ بھارت بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں 16 جون کو کھیلے جانے والے میچ کے موسم کے احوال اچھے دکھائی نہیں دے رہے، موسم کی پیشگوئی کرنے والی مایہ ناز ویب سائٹ کے مطابق

مانچسٹر میں بارش ہونے کے امکانات موجود ہیں۔پیش گوئی کی گئی ہے کہ مانچسٹر میں کبھی ہلکی تو کبھی تیز بارش کا امکان ہے، جو عالمی کپ کے میلے کے سب سے بڑے میچ کو متاثر کر سکتا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین میچ بھی بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے جبکہ اس سے قبل افغانستان اور سری لنکا کے مابین میچ بھی بری طرح متاثر ہوا تھا۔واضح رہے کہ رواں ماہ انگلینڈ کے بیشتر شہروں کے حوالے سے بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے جس سے عالمی کپ 2019 کے کئی میچز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب یہ خبر ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں گزشتہ روز بارش کے باعث پاکستان اور سری لنکا کا میچ میں نہ ہونے کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔قومی ٹیم ایک پوائنٹ ملنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ 4 میں شامل ہوگئی ہے۔پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکا کی ٹیم تیسرے نمبر پر، آسٹریلیا دوسرے اور نیوزی لینڈ پہلے نمبر پر ہے۔پاکستان، سری لنکا اور جنوبی افریقہ وہ واحد ٹیمیں ہیں جنہوں نے ٹورنامنٹ میں اب تک 3 میچز کھیلے ہیں۔اسی طرح ویسٹ انڈیز کی ٹیم 2 میں سے ایک میچ جیتنے کے بعد پانچویں پوزیشن پر ہے جب کہ انگلینڈ چھٹے اور بھارت ساتویں نمبر پر ہے۔پوائنٹس ٹیبل پر بنگلا دیش آٹھویں، جنوبی افریقہ نویں اور افغانستان کا دسواں نمبر ہے، دوسری جانب یہ خبر ہے کہ عالمی کپ 2019 کا سب سے بڑا میچ پاکستان بمقابلہ بھارت بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں