ورلڈ کپ میں انوکھا کام : کل انگلینڈ اور بنگلا دیش کے میچ کے دوران امپائر کو گراؤنڈ میں کیوں لیٹنا پڑا؟

کارڈف(ویب ڈیسک) انگلینڈ کے کھلا ڑی جیسن رائے نے سینچری کا جشن مناتے ہوئے فیلڈ امپائر کو گراؤنڈ میں لیٹنے پر مجبور کر دیا۔کرکٹ ورلڈکپ میں کھیلے جانے والے بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے میچ میں بیٹنگ کرتے ہوئے جیسن رائے سینچری کا آخری رن بنا کر جشن منا رہے تھے

کہ ان کی ٹکر امپائر سے ہو گئی۔جیسن رائے کی ٹکر کے نتیجے میں فیلڈ امپائر جوئیل ولسن گراؤنڈ پر گر پڑے جس کے بعد جیسن رائے نے ہی امپائر کو سہارا دیے کر اُٹھایا اور ان سے معذرت بھی کی جس کے بعد کھیل کا دوبارہ آغاز ہو گیا۔اس میچ میں جیسن رائے نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 153 رنز کی اننگز کھیلی، یاد رہے کہ گزشتہ روز میچ میں ورلڈکپ 2019 کے 12 ویں میچ میں میزبان انگلینڈ نے بنگلا دیش کو 106 رنز سے شکست دیدی۔انگلینڈ کے 387 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی ٹیم 49 ویں اوور میں 280 رنز پر ڈھیر ہوئی۔ کارڈف میں کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیش کے کپتان مشرفی مرتضیٰ نے ٹاس جیت کر پہلے انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔انگلینڈ کی جانب سے جیسن رائے اور جونی برسٹو نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں بلے بازوں نے اپنی ٹیم کو 128 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔ جونی برسٹو 51 رنز بنا کر مشرفی مرتضیٰ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔انگلینڈ کو دوسرا نقصان 205 رنز پر اٹھانا پڑا جب جو روٹ 21 رنز بنا کر محمد سیف الدین کی گیند پر بولڈ ہو گئےانگلش اوپنر جیسن رائے نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 153 رنز کی اننگز کھیلی۔جوز بٹلر نے بھی 44 گیندوں پر 4 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 64 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ اور انگلینڈ نے یہ مقابلہ جیت لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں