آسٹریلیا کے ساتھ بڑا ٹاکڑا: بارش کی وجہ سے قومی ٹیم میچ کی پریکٹس کیسے کررہی ہے ؟ جان کر آپ شاہینوں کی تعریفوں پرمجبور ہو جائیں گے

لندن (ویب ڈیسک) انگلینڈ میں کھیلے جانے والےآئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا آسٹریلیا کیخلاف میچ سے قبل ٹریننگ سیشن بارش سے متاثر ہوگیا، بارش کے باعث کھلاڑیوں نے اِن ڈور پریکٹس کیاہم میچ سے قبل تیاریوں کی اہمیت کو مانتے ہوئے پاکستانی پلیئرز نے ان ڈور نیٹس کا رخ کرلیا

اور وہاں بھی بھرپور ٹریننگ کی۔پاکستانی کرکٹ ٹیم اتوار کی دوپہر کوپر ایسوسی ایٹس کاؤنٹی گراؤنڈ میں پریکٹس سیشن کیلئے پہنچی، کھلاڑیوں نے ابھی آدھا گھنٹہ وارم اپ اور فیلڈنگ ڈرلز ہی کی تھیں کہ بارش نے ٹریننگ روکنے پر مجبور کردیا اور کھلاڑی واپس ڈریسنگ روم چلے گئے۔البتہ بارش تھوڑی دیر بعد رک گئی اور کھلاڑی ایک بار پھر گراؤنڈ آئے اور آخر کار آدھا گھنٹہ کیچنگ پریکٹس کی ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ پر امید ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف میچ سے قبل ٹیم کی تمام خامیوں پر قابو پالیا جائے گا۔ہاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈ کپ کا میچ بدھ کو ٹاؤنٹن میں کھیلا جائے گا۔پاکستان ٹیم نے ورلڈکپ 2019 میں اب تک 3 میچز کھیلے ہیں،1 میچ میں کامیابی حاصل کی اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 1 میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔پاکستان کرکٹ ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 3 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر موجود ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل یہ خبر تھی کہ انگلینڈ میں جاری ورلڈ کپ کے لئے منتظمین نے سب سے بڑی اور حیران کن کوشش کرتے ہوئے کھلاڑیوں، آفیشلز اور آرگنائزرز کو کیش سے دور کردیا اور انہیں ‘پلاسٹ منی’ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔تاریخ میں پہلی بار ٹورنامنٹ میں شریک کھلاڑیوں، ٹیموں کے آفیشلز، امپائروں، میچ ریفریز اور ٹورنامنٹ سے وابستہ دیگر افراد کو ڈیلی الاؤنس کی مد میں کیش میں ادائیگی نہیں کی جارہی۔ہر شخص کو ایک ڈیبٹ کارڈ جاری کیا گیا ہے جس میں ان کے ڈیلی الاؤنس کے مساوی رقم موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں