پی ایس ایل کا جادو چل گیا۔۔۔ خطرناک ترین کھلاڑی کا اگلےPSL میں شرکت کا عندیہ

ویلنگٹن (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر جیمز نیشم نے پاکستان سُپر لیگ کے اگلے سیزن میں شرکت کا عندیہ دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک مداح نے جمیز نیشم سے پوچھا کہ کیا وہ اگلے پی اس ایل میں شرکت کا ارادہ رکھتے ہیں؟
پرستار کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے نیشم نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے وہ پُر امید ہیں ، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ پی ایس ایک اعلیٰ اور عمد ہ ٹورنامنٹ ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں جان لیوا کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر پی سی بی نے پی ایس ایل کے سیزن فائیو کے سیمی فائنل اور فائنل میچز معطل کر دیئےتھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں