لوہا ہی لوہے کا کاٹتا ہے۔۔!! شاہد آفریدی کس طرح وزیر اعظم عمران خان کے لیے خطرہ بن گئے؟ جانیئے

اسلام آباد( ہاٹ لائن نیوز) (ن)لیگی رہنماء عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ میں عمران خان صاحب کو اس بات سے آگاہ کرنا چاہوں گی کہ آنے والے وقت میں شاہد خان آفریدی آپ کی سیاست کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک ایسا کھلاڑی ہے جس نے کھیل کے نام پر سیاست کی اور چندہ بھی اکٹھا کیا اور شاید اس کا بیشتر ہی ساتھ کھا بھی گیا، تو اسی لحاظ سے اب ہر کھلاڑی کی یہ خواہش ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وزیراعظم کی کرسی تک پہنچے۔عظمی بخاری کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ میں شاہد خان آفریدی کو ایک مفت مشورہ دینا چاہوں گی کہ وہ ہمارے وزیراعظم عمران خان سے شارٹ کٹ کے ٹوٹکے لیں جس سے وہ خود وزیراعظم کے منصب پر فائز ہوئے ہیں، کیونکہ وہ وزیراعظم عمران خان کے بتائے ہوئے ٹوٹکوں سے ہی ہمارا مقابلہ کرسکتے ہیں، تاہم صحافی کے ٹوکنے پر عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ میں نے دیکھا ہے کہ شاہد خان آفریدی کس لائن پر چل رہے ہیں اور جس نام پر وہ چل رہے ہیں بالکل صحیح جارہے ہیں۔صحافیوں سے گفتگو کے دوران ایک لمحہ ایسا آیا کہ انہوں نے شاہد خان آفریدی کو وزیراعظم عمران خان کی سیاست کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں عمران خان صاحب کو اس بات سے آگاہ کرنا چاہوں گی کہ آنے والے وقت میں شاہد خان آفریدی آپ کی سیاست کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ میں نے یہ تین سال پہلے ہی انکشاف کردیا تھا جب شاہد آفریدی نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی کہ یہ سیاست میں آئیں گے، تاہم اس حوالے سے پیشاور میں ایک جلسے کے دوران ان سے یہ سوال بھی کیا گیا تھا جس پر شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں، جب کہ اب وہ عمران خان کے طرزعمل پر چلتے ہوئے آہستہ آہستہ سیاست میں قدم رکھ رہے ہیں۔اپنی گفتگو کے دوران انہوں نے مولا علی کے مشہور قول کہ ” جس پر احسان کرو اس کے شر سے ڈرو” کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے شاہد آفریدی سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کر رہا ہے اسی طرح سے عمران خان نے بھی میاں نواز شریف صاحب سے ملاقات کی جس کے بعد انہیں کینسر ہسپتال کے لئے پلاٹ دیا گیا، اس کے بعد عمران خان نے شہباز شریف صاحب سے ملاقات کی جس کے بعد انہیں نمل یونیورسٹی بنانے کے لیے پلاٹ دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں