دنیا کے مقبول ترین ریسلر ’’دی انڈرٹیکر‘‘ نے ٹک ٹاک کی دنیا میں قدم رکھ دیا

واشگٹن (ہاٹ لائن نیوز) دنیا بھر میں ’انڈر ٹیکر‘ کے نام سے مقبول ڈبلیو ڈبلیو ای لیجنڈ ریسلر مارک کیلوے نے ٹک ٹاک کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔ حال ہی میں انڈر ٹیکر نے اپنا آفیشل ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنایا ہے ۔ جس پر بغیر کچھ پوسٹ کیے 60 ہزار سے زائد فالوورز بھی ہو چکے ہیں۔
یوں تو انڈر ٹیکرز کافی عرصے سے سوشل میڈیا سے دور تھے لیکن انہوں نے اچانک ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنا کر سب کو حیران کر دیا ہے۔ انڈر ٹیکر نے دو سال قبل ٹوئٹر اکاؤنٹ بنایا تھا جب کہ ایک سال قبل انسٹاگرام پر بھی اکاؤنٹ بنایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں