پنڈی ٹیسٹ: پاکستان کی پہلی اننگز میں جنوبی افریقا کیخلاف بیٹنگ

Spread the love

راولپنڈی: پاکستان کی جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور قومی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 21 رنز بنا لیے ہیں۔

پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز عمران بٹ اور عابد علی نے کیا لیکن 21 کے مجموعی اسکور پر عمران بٹ 15 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ عابد علی 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں اور ان کا ساتھ دینے کے لیے اظہر علی موجود ہیں۔

قبل ازیں بابر اعظم کا ٹاس جیت کر کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے، کوشش کریں گے کہ اچھا اسکور کریں۔

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور کراچی ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا ہے۔

خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔