ایڈز کے بعد ایک اورناقابل علاج بیماری پوری دنیا میں پھیل گئی ۔۔۔ یہ بیماری کس طرح پھیلتی ہے اور اس کی علامات کیا ہیں ؟ جانیے

کراچی(نیوزڈیسک)انسانی مدافعتی نظام کو کمزور کردینے والا جرثومہ ایک فنگس جسے کینڈیڈا آئوریز کہتے ہیں یہ جرثومہ اب پوری دنیا میں پھیل چکا ہے اور اب حال ہی میں یہ نیویارک اور نیو جرسی میں بھی پہنچ گیا ہے۔گزشتہ مئی میں ایک شخص سنائی کے اسپتال میں داخل ہوا اور اس کے پیٹ کی سرجری

کی گئی،اس کے خون کا ٹیسٹ کروایا گیا تو اس میں انکشاف ہوا کہ یہ ایک نیا جرثومہ ہے۔اس جرثومے کو کینڈیڈا ائوریز کہا گیا،یہ تیزی سے پھیلتا ہوا جنوبی افریقہ،بھارت اور پاکستان میں بھی جڑ پکڑ گیا تھا۔ دوسری طرف ایک خبر کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت16 سے 20اپریل کے درمیان پاکستان پر حملہ کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں اور بہت ہی خطرناک کھیل کھیلا جارہا ہے۔ شاہ محمو قریشی نے ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ مودی سرکار نے سیاسی مقاصد کے لیے پورے خطے کے امن کو داؤ پر لگا دیا ہے اور بھارت کی جانب سے پاکستان پر ایک اور جارحیت کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ بھارت پاکستان پر حملہ کرنے کے لیے خود مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ جیسا ایک اور حملہ بھی کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اگر ایسا ہواتو خطے پر اس کے کیا اثرات مرتب ہوں گے اسکا اندازہ خود لگایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے پاس قابلِ بھروسہ معلومات ہیں بھارت دوبارہ ایسا کر سکتا ہے، انہوں نے بتایا ہمارے پاس مصدقہ انٹیلی جنس ہے کہ بھارت ایک اور حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔وزیرخارجہ نے پاک بھارت تنازعے کے حوالے سے کہا کہ بھارت نے اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کی ہے اوریہ جانتے ہوئے بھی بہت سے ممالک خاموش رہے اور کئی ذمہ دار ممالک نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے حالانکہ عالمی برادری کو بھارتی رویے کا نوٹس لینا چاہیے اور اگرعالمی برادری خطے میں امن چاہتی ہے تو خاموش نہ رہے، انہوں کہا کہ اسی لیے ہم نے دفترِ خارجہ میں سلامتی کونسل کے پانچوں مستقل اراکین کو دعوت دی اور انہیں صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں