دلہا، جو آسمان سے گرا اور باراتیوں میں اٹکا، ویڈیو وائرل

میکسیکو سٹی: وادیٔ عشق سے آیا ہے میرا شہزادہ ۔۔۔ شہزادے کے عشق میں مبتلا خواتین کا خوابوں میں اپنے دلہا کو گھوڑے پر شانِ بے نیازی سے سوار ہوتے، ناچتے باراتیوں کو ہمراہ لیے، بینڈ باجے کی دھنوں کے ساتھ دہلیزِ دل پر اترتے دیکھنا محبوب مشغلہ ہے، کبھی کبھی خواب سچے بھی ثابت ہوجاتے ہیں۔ ہم ایسے ہی ایک خوش قسمت جوڑے کی کہانی سنانے جا رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو میں شادی کی اپنی نوعیت کی ایک انوکھی تقریب منعقد ہوئی، جس میں دلہا آسمان سے ٹپکتا ہے اور باراتیوں میں آن اٹکتا ہے۔ بھارتی جوڑے آکاش یادیو اور گگن پریت سنگھ نے اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لیے میکسیکو میں کچھ ایسا کیا جو شاید اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہو۔

دلہا آکاش نے پہلے تو کشتی میں سوار ہوکر شادی کی تقریب میں شرکت کا ارادہ کیا تاہم میکسیکو انتظامیہ کی جانب سے قانونی رکاوٹ کے باعث انہوں نے فضا سے چھلانگ لگا کر پیرا شوٹ کی مدد سے تقریب میں ’انٹری‘ دینے کا منصوبہ بنایا اور اس پر عمل بھی کیا۔
باراتیوں اور مہمانوں کو یہ سب کچھ بہت عجیب لگ رہا تھا، لیکن دلہا اور دلہن کا اعتماد دیدنی تھا، فضا سے نیچے اترتے ہوئے دیکھ کر سب ہی مہمان دل تھامے ہوئے تھے۔ دلہا نے بھی اپنی شادی کی اوپننگ اننگز کا شاندار آغاز کیا اور عین اس جگہ اترے جہاں دلہن منتظر تھی۔

:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں