ایک استاد نے لڑکے کا لڑکی کے نام محبت نامہ پکڑ لیا ، کئی سال بعد اسی لڑکے اور لڑکی کی شادی کے موقع پر استاد محترم نے سب کو کیا سرپرائز دے دیا ؟

بیجنگ(ویب ڈیسک)ایک ہائی سکول کے سینئر استاد نے اپنے سابقہ طلباء کو اُن کی شادی کے دن سکول کے دنوں میں ضبط کیا ہوا محبت نامہ واپس کر دیا، جسے دیکھ کر نئے شادی شدہ جوڑے اور انٹرنیٹ صارفین کا دل بھی بھر آیا۔استاد نے کہا کہ وہ اس خط کو اپنے طلباء

کی گریجویشن کے بعد واپس کرنا چاہتے تھے۔ اِن استاد، جن کا نام نہیں بتایا گیا، نے طلباء سے تاخیر سے خط واپس کرنے پر معافی مانگی۔استاد نے سٹیج پر یہ خط اپنے سابقہ طلباء کو پیش کیا۔دلہا اور دلہن ہائی سکول سے ہی ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے۔ انہوں نے اپنے استاد کو اپنے سکول کے دنوں کے بارے میں تقریر کرنے کے لیے شادی اور پھر سٹیج پر بلایا تھا۔ چینی سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر انٹرنیٹ صارفین نے اسے خوب سراہا۔ ایک صارف نے اس پر تبصرہ کیا کہ استاد اپنے طلبہ کو جو توجہ دیتے ہیں، وہ والدین سے کم نہیں ہوتی۔ چین کے ہائی سکولوں میں طلباء کو رومانوی تعلقات بڑھانے کی اجازت نہیں ہوتی۔ اسی وجہ سے استاد نے بھی اپنے طلبہ کے خط کو ضبط کیا تھا اور بعد میں واپس کرنے کے سنبھال لیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں