عالمی شہرت یافتہ اداکار بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔۔۔مداحوں کیلئے افسوسناک خبر

لندن (ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ اداکار ادریس ایلبا بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے، اداکار کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ میں بالکل ٹھیک ہوں تاہم اس کے باوجود میرا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے، رپورٹ آںے کے بعد خود کو سب سے الگ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ برطانوی اداکار ادریس ایلبا میں کرونا وائرس کی تصدیق کر دی گئی ہے: اس حوالے سے اداکار نے خود سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے:اداکار نے جاری پیغام میں بتایا ہے کہ وہ بالکل تندرست ہیں، ان میں کرونا وائرس کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی۔انہیں نہ تو بخار ہے نہ ہی زکام کی شکایت، اس کے باوجود انہوں نے خود کا کرونا وائرس ٹیسٹ کروایا۔اب ان کے ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی ہے جس کے مطابق ان میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ اداکار کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد خود کو مکمل طور پر الگ کر لیا ہے اور وہ اپنے گھر میں مکمل تنہائی میں رہیں گے۔ واضح رہے کہ کرونا وائرس اس وقت دنیا کے تقریباً تمام ممالک میں پھیل چکا ہے، جبکہ اس وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں