بریکنگ نیوز: کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال 10سے 12ہفتوں میں ختم۔۔۔ وزیرخارجہ نے شہروں کو یقین دہانی کرادی

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی وزیر خزانہ منوچن نے امریکی شہریوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ کورونا وائرس کی وبا سے پیدا ہونے والی صورتحال 10سے 12 ہفتوں میں ختم ہو جائے گی تاہم انہوں نے اعتراف کیاکہ امریکی انتظامیہ میں کسی کو بھی اندازہ نہیں تھا کہ صورتحال اس قدر خراب ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث امریکی عوام کے لئے ریلیف پیکیج کی تفصیلات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور امید ہے کانگرس بہت جلد اس کی منظوری دے دے گی۔اس پیکج میں چھوٹے کاروبار کی بحالی کے لئے قرضے اور خاندانوں کو تین ہزار ڈالر کی امداد شامل ہے۔ اس پیکیج کے تحت امریکی معیشت کو سہارا دینے کے لئے چالیس کھرب ڈالر کی فراہمی بھی شامل ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے اموات 340 جبکہ متاثرہ افراف کی تعداد 26 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں