بے روزگار افراد کیلئے صلاحیتیں نکھارنے کا سنہری موقع!!! آن لائن کورسز کروانے والی کمپنی نے مفت کورسز آفر کر دیے

لندن (ہاٹ لائن نیوز،ویب ڈیسک) آن لائن کورسز کروانے والی کمپنی “کورسیرا” نے کورونا وائرس کے دوران ملازمتوں سے فارغ ہونے والے افراد کیلئے3 ہزار 800 مفت کورسز کا اعلان کرتے ہوئے ورک فورس منصوبے کا اعلان کردیا اور کہا کہ”ہم یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کر رہے ہیں کہ ہم دنیا بھر میں کورونا وائرس کے بحران کے دوران ملازمتوں سے محروم ہونے والے افراد کیلئےے 3ہزار 8سو مفت آن لائن کورسز فراہم کریں گے”۔ اس اقدام سےبے روزگار افراد کو اس وقت میں اپنے علم اور صلاحیتوں کو مزید نکھارنے میں مدد ملے گی تاکہ وہ صورتحال بہتر ہونے پر اپنے پیروں پر کھڑے ہوسکیں، ابتدائی مرحلے میں امریکہ کی چند ریاستوں سمیت کولمبیا، کوسٹا ریکا، گریس، ملائیشا، یوکرائن اور ازبکستان میں یہ کورسز دستیاب ہوں گے، جبکہ اگلے کچھ ہفتوں میں مزید ممالک میں بھی مفت کورسز دستیا ب ہوجائیں گے۔ دنیا کی بڑی یونیورسٹیز سے اس منصوبے کے تحت بزنس، ٹیکنالوجی، سائنس سکلز سمیت متعدد کورسز کروائے جائیں گے، جس کے بعد گوگل آئی ٹی سپورٹ سمیت دنیاکے بہترین اداروں کی جانب سے پروفیشنل سرٹیفکیٹ بھی دیئے جائیں گے، ورک فورس منصوبہ حکومتی سطح پر دستیاب منصوبے کا ہی حصہ ہے جو 2017 سے نافذ العمل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں