مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء امیر مقام کے حوالے سے افسوسناک خبر، چاہنے والوں سے دعاؤں کی اپیل

سوات(ہاٹ لائن نیوز) مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر امیر مقام کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔امیر مقام کے پرسنل سیکرٹری کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد امیر مقام نے خود کو اپنی رہائش گاہ اسلام آباد میں قرنطینہ کرلیا ہے۔امیر مقام نے عوام، پارٹی کارکن اور دوست احباب سے جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔صدر مسلم لیگ (ن) شہبازشریف نے امیر مقام کا کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے پیغام میں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امیر مقام خیبر پختونخوا میں پارٹی کا ایک متحرک نام ہیں، پارٹی کیلئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اللہ تعالی امیر مقام کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے رہنما اسد عثمانی نے تصدیق کی ہے کہ نہال ہاشمی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور انہوں نے گھر پر قرنطینہ اختیار کرلیا ہے۔جبکہ یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ بلوچستان کے رکن اسمبلی نصر اللہ زیرے کورونا کا شکار ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نے بتایا ہے کہ شک پیدا ہونے کی وجہ سے انہوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا، مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ رکن صو با ئی اسمبلی نصر اللہ زیرے کو گز شتہ 3روز سے بد ن در د اور بخار کی شکا یا ت تھیں جس پر انہوں نے اپنا کو رونا وا ئرس کا ٹیسٹ کر وا یا جو منگل کو مثبت آیا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس نے اب عام شہریوں کے علاوہ سیاستدانوں کو بھی متاثر کرنا شروع کر دیا ہے جس کے بعد مختلف سیاسی شخصیات اس کی نظر ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں اب تک کورونا سے متاثرہ ہونے والے افراد میں سے بیشر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ جمعیت علما اسلام کے رکن بلوچستان اسمبلی اور سابق گورنر سید فضل آغا کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے تھے۔اس کے علاوہ متاثرہونے والوں میں سعید غنی سب سے پہلے سیاستدان ہیں جو کورونا سے متاثر ہوئے تھے، ان کے بعد گورنر سندھ جیسے شخصیات بھی کورونا کا شکار ہو چکی ہیں۔ تمام سیاسی شخصیات نے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد خود کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد وہ تمام صحت یاب ہوتے جا رہے ہیں۔ سیاسی شخصیات کی جانب سے عوام کو اپنی مثال کے ذریعے پیغام دیا جا رہا ہے کہ وہ بھر ان احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے اس مہلک وائرس سے بچ سکتے ہیں۔تا ہم ان تمام شخصیات کے بعد اب بلوچستان کے رکن اسمبلی نصراللہ زیرے کورونا کا شکار ہو گئے ہیں جس کے بعد انہوں نے خود کر گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔ بلوچستان میں کورونا کی صورتحال پر غور کیا جائے تو بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے 3 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 41 افراد کا انتقال بھی ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں