ذرا نم ہوتو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی۔!!! انگلش کرکٹ بورڈ کا پاکستانی نژاد برطانوی خاتون ڈاکٹر کی خدمات کا اعتراف، نامور کھلاڑی نے تعریفوں کے پُل باندھ دیے

لندن (ہاٹ لائن نیوز) ذرا نم ہوتو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی۔ انگلش کرکٹ بورڈ کا پاکستانی نژاد برطانوی خاتون ڈاکٹر کی خدمات کا اعتراف، نامور کھلاڑی نے تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں شامل پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر اور قومی کرکٹر ناصر جمشید کی اہلیہ ثمرہ افضل کا نام انگلینڈ کرکٹر کی شرٹ کے پیچھے درج کر دیا گیا ۔ نجی ٹی وی نیوز چینل کے مطابق ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ساؤتھمپٹن میں کھیلا جا رہا ہے ، سیریز میں انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے عالمی وباکورونا وائرس کے خلاف لڑنے والوں کی خدمات کے اعتراف میں ” ریز دی بیٹ ” مہم کا آغاز کیا ہے جس میں میڈیکل اسٹاف کے ناموں والی ٹریننگ شرٹس انگلینڈ کے کرکٹرز اور اسپورٹ اسٹاف نے پہنیں ڈاکٹر ثمرہ افضل کے نام والی شرٹ انگلینڈ کے کرکٹر کرس ووکس نے پہنی۔ ڈاکٹر ثمرہ افضل کا کہنا تھا کہ ای سی بی کی جانب سے سراہا جانا میرے لیئے اعزاز اور خوشی کی بات ہے خاص بات یہ ہے کہ میرے فیورٹ کرکٹر نے میرے نام والی شرٹ پہنی ۔ انگلش کرکٹر کرس ووکس نے ثمرہ افصل کے ٹوئٹ کے جواب میں لکھا کہ یہ ان لوگوں کے لیئے ایک معمولی سی چیز ہے جو قربانیاں دے رہے ہیں مشکل وقت میں سخت محنت جاری رکھنے پرآپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں