حیران کن انکشاف : بالی وڈ لیجنڈ دلیپ کمار کو اپنے دونوں بھائیوں کی موت سے کیوں لاعلم رکھا گیا ہے اور بھائیوں کا پوچھنے پر انہیں کیا جواب دیا جاتا ہے ؟ آنکھیں نم کردینے والی تفصیلات

ممبئی (ہاٹ لائن)بولی وڈ فلم نگری کے معروف اور لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے دونوں بھائی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے ہیں اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو کے مطابق اداکار کو اپنے بھائیوں کی موت کا علم نہیں ہے۔خیال رہے کہ دلیپ کمار کے دونوں بھائیوں احسان خان اور اسلم خان کو 16 اگست کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعداسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔بعدازاں دلیپ کمار کے دونوں بھائیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی تھی۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سائرہ بانو نے بتایا کہ سچ کہوں تو دلیپ کمار کو نہیں بتایا گیا کہ اسلم بھائی اور احسان بھائی اب نہیں رہے۔
اداکار کو بھائیوں کی موت سے لاعلم رکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ہر طرح کی پریشان کن خبریں ان سے دور رکھتے ہیں۔سائرہ بانو نے کہا کہ یہاں تک کہ ہم نے انہیں امیتابھ بچن کو کورونا وائرس ہونے اور ان کے ناناوتی اسپتال میں داخل ہونے سے بھی آگاہ نہیں کیا تھا کیونکہ وہ امیتابھ کو بہت پسند کرتے ہیں۔دلیپ کمار کی طبیعت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ گھر میں ہیں کیونکہ قرنطینہ اولین ترجیح ہے لیکن حال ہی میں ڈی ہائیڈریشن کی وجہ سے ان کے بلڈ پریشر میں تبدیلی آئی تھی اور ان کا علاج ہورہا ہے۔احسان خان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سائرہ بانو نے بتایا کہ دلیپ کمار کے بھتیجوں عمران اور ایوب نے احسان خان کی آخری رسومات ادا کیں۔سائرہ بانو نے کہا کہ ہمارا خیال تھا کہ احسان بھائی بہتر ہوجائیں گے، انہوں نے 2 ہفتوں سے زائد عرصے تک بیماری کے خلاف لڑائی لڑی۔انہوں نے کہا کہ لیلاوتی اسپتال میں داخل ہونے کے بعدآکسیجن کی سطح سمیت ان کے اہم پیرامیٹرز مستحکم تھے لیکن 2ستمبر کی دوپہر کو اچانک ان کی صحت اچانک گری تھی۔کمار خاندان اس صدمے پر غم سے نڈھال ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں