بریکنگ نیوز: وہی ہوا جسکا ڈر تھا۔۔!! کورونا کی دوسری لہر آنے والی ہے، ایک خبر نے پوری دنیا میں ہلچل مچا دی

لندن (ہاٹ لائن نیوز) برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے خبردار کیا ہے کہ کوویڈ 19 انفیکشن(کورونا وائرس) کی دوسری لہر برطانیہ میں آنے والی ہے۔ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث لندن میں نئے سال کی آمد پر ہونے والا آتش بازی کا مظاہرہ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کے میئر صادق خان نے تصدیق کی ہے کہ کورنا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث لندن اسمبلی کے اراکین نے نئے سال کی آمد پر ہونے والے روایتی آتش بازی کے مظاہرے کو منسوخ کیا ہے، اس سال یہ مظاہرہ کورونا کی وجہ سے نہیں ہو گا۔میئر نے بتایا کہ سیشن کے دوران اسمبلی نے کورونا کی وجہ سے بجٹ کٹوتیوں کی منظوری دے دی، بجٹ کٹوتی کا مطلب ہے کہ 1999 سے مسلسل منعقد ہونے والے روایتی آتش بازی کا مظاہرہ بھی رواں سال نہیں ہو گا۔رواں سال اگست میں آتش بازی کیلئے 1 اعشاریہ 2 ملین پاونڈ مختص کیئے گئے تھے تاہم یہ سال 21-2020 کی 20 اعشاریہ 1 ملین پاونڈ مالیت کی بچت مہم میں آ گئے۔رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے سیکریٹری صحت میٹ ہنکاک نے کہا ہے کہ ہم دوبارہ لاک ڈاون سے بچنا چاہتے ہیں لیکن اگر ضرورت پڑی تو نافذ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ہنکاک نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ ہر 8 دنوں کے بعد اسپتالوں میں داخل مریضوں کی تعداد دگنی ہو رہی ہے، اس لیے ہمیں کچھ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 41 ہزار 732 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 85 ہزار 936 ہو چکی ہے۔ برطانوی حکومت نے کورونا کیسز کی دوسری لہر کے پیش نظر دوبارہ ملک گیر لاک ڈاؤن پر غور شروع کر دیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سیکرٹری صحت میٹ ہینکوک نے میڈیا بریفنگ کے دوران برطانیہ میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ملک گیر لاک ڈاؤن کا امکان ظاہر کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں