ٹرمپ نے اٹارنی جنرل کو عہدے سے ہٹادیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹارنی جنرل ولیم بار کو عہدے سے ہٹا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹارنی جنرل ولیم بار سے کہا کہ وہ کرسمس سے پہلے عہدہ چھوڑ دیں تاکہ چھٹیاں خاندان کے ساتھ گزاریں۔

خیال رہے کہ اٹارنی جنرل ولیم بار نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابی دھاندلی کے دعوؤں سے اختلاف کیا تھا۔

اٹارنی جنرل ولیم بار نے تھا کہ انتخابات میں اتنی بڑی دھاندلی نہیں دیکھی جس کا مجموعی انتخابی نتائج پرکوئی اثر پڑ سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں