دنیا بھر میں سال نو کی تیاریوں پر کورونا کے اثرات

دنیا بھر میں سال نو کی تیاریوں پر کورونا کے اثرات سامنے آنے لگے۔

دبئی میں آتشبازی سے پہلے برج خلیفہ کے اطراف سڑکوں پر جراثیم کش اسپرے کیا گیا۔

بھارت کے شہروں نئی دلی اور ممبئی میں سال نو کے موقع پر کرفیو نافذ کیا گیا ہے اور دیگر شہروں میں بھی بڑے اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ادھر امریکا میں کورونا کی بدترین صورتحال کے باعث نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر سال نو کی آمد پر 114 سال میں پہلی مرتبہ عوام کے آنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اس کے علاوہ پیرس میں بڑھتےکوروناکیسز کے باعث سال نوکی تقریبات پر مکمل پابندی عائد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں