شیخ رشید نئے وزیراطلاعات، فیصلہ ہوگیا؟ وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کے اچانک اعلان نے سب کو سرپرائز دے دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزراء کو تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، شیخ رشید کے وزیراطلاعات بننے کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں، پی ٹی وی کے حوالے سے جو حکومتی مئوقف ہے میں نے وہ پیش کیا۔ انہوں نے آج یہاں میڈیا سے
گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ دونوں نے اپنے ادوار میں لوٹ مار مچائی۔دونوں جماعتوں نے کرپشن سے ملک کو ایسے تباہ کیا جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔کرپشن زدہ لوگوں سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کرپشن کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ جنگلات کی قبضہ شدہ اراضی واگزار کروا لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مقصد حکومتی اداروں کو خودمختاری دینا اور ساتھ لیکر چلنا ہے۔نیب کے قانون میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔نیب میں بہتری کیلئے اصلاحات لائیں گے، نیب میں بہت سی خامیاں موجود ہیں ان خامیوں کو دور کیا جائے گا۔ نیب کے پراسکیوٹرز وزارت قانون کی مشاورت کے بعد لیے جائیں گے۔ معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا کہ پی ٹی وی کے حوالے سے جو حکومتی مئوقف ہے میں نے وہ پیش کیا۔ شیخ رشید کے وزیراطلاعات بننے کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔ وزراء کو تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عوام کے فلاح وبہبود کے کاموں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ تمام پاکستانیوں کوصحت کارڈ جاری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہنوازشریف ملک میں جہاں کہیں علاج کروانے کوتیار ہیں۔ نوازشریف قیدی ہیں، عدالت کی اجازت
سے سہولیات فراہم کریں گے۔ اس سے قبل وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو میں ایک سوال’’ ایم ڈی پی ٹی وی ایشو پر نعیم الحق کو زیادہ ڈانٹ پڑی یا آپ کو؟‘‘ کے جواب میں کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں