اگرتم نے سونا ہی ہے تومجھےطلاق دے دو ، نئی نویلی دلہن نے عدالت میں سب کو حیران کر دیا

قاہرہ( ویب ڈیسک) خاوند کے سرہانے بیٹھ کر گھنٹوں اس کے بیدار ہونے کا انتظارکرنے والی نئی نویلی مصری دلہن نے مایوس ہوکر طلاق لے لی۔اخبار ”الیوم السابعہ“ کے مطابق خاتون کی شادی ابھی ایک ماہ قبل ہوئی تھی لیکن وہ حد سے زیادہ سونے والے خاوند کی وجہ سے سخت پریشانی کا شکار تھی۔ اس نے مصر قدیمہ فیملی کورٹ میں درخواست دی کہ اس کا شوہر کام سے واپس آتے ہی سو جاتا ہے اور 15 گھنٹے سے زائد وقت کے لیے سوتا رہتا ہے۔ شوہر پر اکثر دوران گفتگو یا کسی مہمان کی موجودگی میں سوجانے کابھی الزام تھا۔ خاتون نے عدالت کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ اسے شادی سے پہلے نہیں بتایا گیا تھا کہ اس کا ہونے والا شوہر بیماری کی حد تک سونے کا عادی ہے۔ عدالت نے خاتون کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے طلاق کا حکم جاری کردیا۔ دوسری جانب خاتون کے شوہرکا کہنا ہے کہ اسے کوئی بیماری نہیں ہے بس وہ قدرے زیادہ سونے کا عادی ہےمزید پڑھئیے ::برلن (ویب ڈیسک) لوگ اپنے وقت کو پرآسائش اور خوشگوار طریقے سے گزارنے کے لئے اچھے اچھے ہوٹلوں کا رخ کرتے ہیں لیکن جرمنی میں ایک ہوٹل اپنے گاہکوں کو جو سہولیات پیش کرتا ہے اس کا ناصرف آسائش سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ یہ خاصی خوفناک بھی ہے۔پروپیلر آئی لینڈ سٹی لاج نامی ہوٹل میں 31 کمرے ہیں جن میں مہمانوں کو سونے کے لئے بیڈ کی بجائے تابوت پیش کئے جاتے ہیں، کچھ سپیشل کمروں میں فضا میں جھولتے بیڈ بھی بنائے گئے ہیں، جبکہ کچھ کمروں کو حوالات کا روپ دیا گیا ہے۔ یہاں کمروں کو حوالات کا روپ دیا گیا ہے۔ یہاں آنے والے مہمان روایتی ہوٹلوں کے برعکس یہاں قیام کے دوران قبرستان کی زندگی، جیل کی زندگی اور الٹی دنیا کی زندگی کا لطف لے سکتے ہیں، کیونکہ یہاں کچھ کمروں میں ہر چیز الٹی رکھی گئی ہے۔ ان کمروں میں سارا فرنیچر فرش کی بجائے چھت کے ساتھ الٹا لٹکا ہوا ہے یہاں تک کے بیڈ بھی الٹا ہے اور مہمان کو خود فیصلہ کرنا ہوگا کہ اس کمرے میں کیسے آرام کرے اور کیسے سوئے۔ ہوٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہیں توقع سے بہت زیادہ رسپانس مل رہا ہے اور ان کے منفرد ہوٹل میں قیام کے خواہشمندوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں