کرونا وائرس سے متاثرہ مریض سے ملاقات کرنا مہنگا پڑگیا۔۔۔ 5 پٹواریوں کی معطلی کا حکم جاری کر دیا گیا

کراچی(ویب ڈیسک) کرونا زدہ شخص سے ملنے والے افراد کو ملاقات کی بھاری قیمت چکانا پڑ گئی پندرہ روز کے لئے قرنطینہ منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ ڈی سی او کی طرف سے معطل بھی کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق قرنطینہ میں ملاقات سے متعلق خبر پر نوٹس لے لیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ نے متاثرہ مریض سےملنے والے5 پٹواریوں کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔قرنطینہ میں ملاقات سے متعلق خبر پر نوٹس لے لیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ نے متاثرہ مریض سےملنے والے5 پٹواریوں کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔ڈی سی خیرپور کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے مریض سے ملاقات کرنے والے پانچوں پٹواریوں کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے اور انہیں 15 روز کے لیے قرنطینہ منتقل کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل سکھر کے رہائشی میں کرونا وائرس تشخیص ہونے کے بعد پانچ افراد نے قرنطینہ میں اس شخص سے ملاقات کی تھی۔ قومی اور سوشل میڈیا پر اس خبر سے ہنگامہ کھڑا ہوگیا تھا جسکا وزیر اعلی سندھ نے نوٹس لیا تھا۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں امین حفیظ نے عوام سے اپیل کی کہ خدا کیلئے میری سنئے، میری بات غور سے سنئے۔ مجھے دکھ ہورہا ہے کہ ہم مین حیث القوم ابھی تک کرونا وائرس کے حملے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے۔ خود احتیاطی تدابیر اختیا رکرنے کی بجائے ہم حکومتی اقدامات کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔حکومت جو کررہی ہے اسے کرنے دیں، وہ مزید بہتر اقدامات کرے گی۔ میں محسوس کررہا ہوں کہ اگر ہم عوام نے کرونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر فوری طور اختیار نہیں کی تو تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی اور ہم روکتے رہ جائیں گے ان ممالک کی طرح جہاں لوگ بے بسی کے عالم میں اپنے پیاروں کی لاشیں دیکھ رہے ہیں۔ میں پاکستانی عوام سے ایک ہی اپیل کرتا ہوں کہ اپنے گھروں تک محدود رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں