میٹرو بس سروس بند کرنے کا فیصلہ۔۔!!حکومت نے لاہور،راولپنڈی اور ملتان کیلئے بڑا حکم جاری کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک) کورونا وائرس کے خدشات، پنجاب حکومت کا لاہور، راولپنڈی اور ملتان میٹرو بس سروس بند کرنے کا فیصلہ جبکہ مسافر بسوں کو ڈس انفیکٹڈ کیا جائے گا۔ صوبے میں کورونا وائرس سے بچا کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر)اعظم سلیمان خان کی زیر صدارت کیمپ آفس میں اجلاس ہوا۔ جس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریو نیو، چیئر مین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور کمشنر لاہور نے شرکت کی جبکہ دیگر ڈویژنل کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے کورونا کے سدباب کیلئے اس موقع چیف سیکرٹری نے لاہور،راولپنڈی اور ملتان میں میٹرو بس سروس بند کرنے کا حکم دیا۔ اجلاس کے شرکا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مختلف اضلاع میں ہسپتالوں کیلئے پرسنل پروٹیکشن اکویپمنٹ کی فراہمی آج سے شروع کردی جائے گی کورونا کے مریضوں کے سماجی رابطوں کا پتا لگانے کیلئے سیلولر ڈیٹا ریکارڈ سے مدد لینے جبکہ محکمہ سوشل ویلفیئر کی طبی سہولیات سے آراستہ 117 موبائل میڈیکل وینز بھی اضلاع میں بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے مختلف ممالک سے آکر دوحہ ایئرپورٹ پر پھنس جانے والے پاکستانیوں اور ان کے اہلخانہ کے لیے خوشخبری آگئی ہے کہ سول ایوی ایشن نے قطر ایئرلائنز کو پاکستان آمد کی ون ٹائم اجازت دیدی ہے اور اس سلسلے میں نوٹم بھی جاری کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق فضائی حدود کی اچانک بندش کی وجہ سے مختلف ممالک سے آنیوالے پاکستانی دوحہ ایئرپورٹ پر پھنس کر رہ گئے تھے، پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے پروازیں بھی منسوخ ہوگئی تھیں، ان مسافروں کا مسئلہ روزنامہ پاکستان سمیت کئی میڈیا ہائوسز نے اٹھایا اور بالآخر انتظامیہ حرکت میں آگئی ۔ اب سول ایوی ایشن نے ایئرپورٹ جیسے پرہجوم مقام پر پھنسے پاکستانیوں کو وطن پہنچانے کے لیے قطر ایئرلائن کو اجازت مل گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں