اب تک کی سب سے بڑی خبر۔۔!!پاک فوج نے اہم ترین اعلان کر دیا

راولپنڈی (ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے پاک فوج اور اس کے تمام میڈیکل وسائل کو تیار رہنے کا حکم دے دیا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی،کانفرنس میں تمام کور کمانڈرز نے اپنے اپنے ہیڈ کوارٹرز سے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کو رونا وبا کے مسئلے پر سول انتظامیہ کے ساتھ مل کرکام کرنے کو تیار ہے۔ پاک فوج اور اس کے تمام میڈیکل وسائل کو تیاررہنے کا حکم دے دیا گیا ہے،پاک فوج مختصر نوٹس پر سول انتظامیہ کی مدد کے لیے تیار ہے۔ خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ایک ذمہ دار اور پرعزم قوم کو کوئی چیز شکست نہیں دے سکتی ہے۔پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ قوم کی خدمت اور حفاظت ہمارا مقدس فریضہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قوم کے تحفظ کی کوشش میں پاک فوج اپنا بھرپور کردارادا کرے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی حکمت عملی کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاک ڈاؤن کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہماری تیاری پوری ہے، گھروں میں رہنا ہمارے لوگوں کے مزاج کے خلاف ہے، عوام پولیس کے ہاتھوں نہیں رکیں گے، فوج کو بلانا ہوگا، ابھی ایسے حالات نہیں کہ لاک ڈاؤن کی طرف جائیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان لاک ڈاؤن میں چلاگیا تو حالات اور زیادہ خراب ہو جائیں گے، پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا میں صورت حال زیادہ خراب نہیں دیکھ رہا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اللہ کرے ایسے حالات نہ ہوں، کرونا وائرس کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہماری تیاری پوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے آج شاپنگ کی ہے، بازاروں میں آٹا،دال چینی سب موجود ہے۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ عوام پولیس کے ہاتھوں نہیں رکیں گے، فوج کو بلانا ہوگا، راول ڈیم کے اطراف پکنک پوائنٹس عوام سے بھرے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پوری سیاسی قیادت کو ساتھ بٹھانے کے لیے کام کر رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں