مشکل وقت میں جماعت اسلامی کا قابلِ تعریف اقدام۔۔!! کورونا وائرس کے علاج کے حکومت کو بڑی سہولت فراہم کر دی، عمران خان شکرگزار

لاہور( نیوز ڈیسک ) کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے حکومت کو بڑی مدد پیش کر دی ہے.

جماعت اسلامی کی جانب سے اتوار کے روز منصورہ ہسپتال میں 160 بستروں پر مشتمل آئسولیشن وارڈ کا افتتاح کیا گیا۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاونڈیشن نے اپنے تمام اسپتالوں، 300 سے زائد ایمولینسز حکومت کو قوم کی خدمت کے لیے پیش کر دئیے ہیں۔

یہ اسپتال ایمبولینس پوری قوم کے ہیں۔حکومت تنہا اتنی بڑی آفت سے نہیں لڑ سکتی اسی لیے تمام سیاسی جماعتوں اور ہر فرد کو مل کر اس کے خلاف اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگا۔

اسی حوالے سینئر صحافی مبشر لقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایک سیٹ جیتنے والی جماعت اسلامی نے حکومت کو 300 ایمبولینس 53 ہسپتال اور 10 جدید لیبز حوالے کیے۔

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اب حکومت اور سیاسی جماعتوں کے پاس غلطی کی گنجائش نہیں،سب کو مل کر کرونا سے لڑنا اور اپنی قوم کو محفوظ بنانے کے لیے ہر وہ کام کرنا ہوگا جس سے لوگوں کی زندگیاں بچائی جاسکیں،کرونا سے خود بھی بچنا ہے اور اپنے ارد گرد موجود لوگوں کو بھی بچانا ہے۔

جماعت اسلامی اور الخدمت فائونڈیشن نے اپنے تمام ہسپتال اور تین سو سے زائد ایمبولینسز عملے سمیت حکومت کو قوم کی خدمت کے لیے پیش کردیے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل عملے کے جذبہ خدمت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، حکومت طبی عملے کے لیے کٹس کا انتظام کرے۔

شب معراج میں قوم اجتماعی توبہ و استغفار اور خصوصی دعائیں کرے تاکہ اللہ تعالیٰ اس وبا سے ہمیں نجات دے دے ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے منصورہ ہسپتا ل میں 160 بستروں پر مشتمل آئسولیشن وارڈ کے افتتاح کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر نا ئب امیر معراج الہدٰی صدیقی ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل و نیشنل فوکل پرسن کرونا آگاہی و صفائی مہم اظہر اقبال حسن ، ایم ایس منصورہ ہسپتال ڈاکٹر انوار بگوی اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف بھی موجود تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں