کرونا وائرس لاک ڈاؤن۔۔!! اداکارہ مایا علی غریب عوام کی آواز بن گئیں۔۔۔ امداد کیلئے میدان میں آ گئیں

لاہور(ویب ڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے جس کے بعد غریب افراد کیلئے ضروریات زندگی خریدنا ناممکن ہوگیا ہے ، ملک بھر میں مخیر حضرات اور حکومتوں کی جانب سے غریب اور مزدوروں کی مدد کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں ایسے میں شوبز انڈسٹری

سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈال رہی ہیں۔نامور اداکارہ مایا علی نے بھی گھروں میں قید غریب اور نادار افراد تک راشن پہنچانا شروع کردیا۔انسٹا گرام پر جاری ایک پیغام میں انہوں نے اعلان کیا کہ وہ غریبوں اور گھروں میں قید مستحق افراد کے گھروں تک راشن اور دیگر ضروری سامان پہنچائیں گی، اس کام میں ان کی دوست مشہور فیشن ڈائزئنر فائزہ ثقلین بھی شریک ہیں۔مایا خان نے پوسٹ میں لکھا کہ میں اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اس مشکل وقت میں مجھے انسانوں کی مدد کرنے کا موقع ملا اور ان تمام افراد کا شکریہ جو اس وقت اس کام میں میری مدد کررہے ہیں، ہمیں ایک قوم بن کر اس وبا کو شکست دینی ہے اور تمام ضرورت مند لوگو ں کی مدد کرنی ہے۔اداکارہ نے عوام سے اس مہم میں تعاون کی اپیل کرتے ہوئے راشن کے سامان کی تفصیل اور قیمت شیئر کی اور یقین دہانی کروائی کے سامان اور لوگوں کے دیئے عطیات مستحقین تک ضرور پہنچائے جائیں گے۔انہوں نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی شیئر کیں جس میں کوئی بھی شخص اس مہم کا حصہ بننے کیلئے اپنے عطیات جمع کرواسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں