کورونا کیخلاف جنگ ۔۔! چوہدری پرویز الٰہی کا وزیراعلیٰ پنجاب کے ریلیف فنڈ میں خطیررقم کا عطیہ۔۔۔انسانی خدمت کی مثال قائم کر دی

لاہور (ویب ڈیسک) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے وزیراعلی پنجاب کے قائم کردہ ریلیف فنڈ میں 2 کروڑ 56 لاکھ سے زائد کی رقم جمع کروادی۔وزیراعلی عثمان بزدار اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں وزیراعلی نے پرویز الہی کی جانب سے اتنی

بڑی رقم جمع کروانے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے وزیراعلی پنجاب نے گزشتہ ہفتے ایک خصوصی ریلیف فنڈ قائم کیا تھا جس میں ابتدائی طور پر 5 ارب روپے رکھے گئے تھے ، اس رقم سے صوبے بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کے علاج سمیت اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے سے متعلق اقدامات کیے جائیں گے۔واضح رہے پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1298 ہوگئی ہے جبکہ 9 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، پنجاب میں آج کورونا وائرس کے 14 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، صوبے میں کل 419 افراد اس وبا کا شکار ہیں جبکہ 3 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں