حمزہ شہباز کو کورونا وائرس۔۔؟؟؟ لاہور ہائیکورٹ سے اپوزیشن لیڈر سے متعلق بڑی خبر آ گئی

لاہور(ویب ڈیسک) کورونا وائرس کا خدشہ، اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتاری کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے لیگی رہنماحمزہ شہبازکی درخواست ضمانت آج سماعت ہوگی۔ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل دو رکنی بنچ آج حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پرسماعت کرے گا، حمزہ شہباز نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں رہائی کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے جس میں امجد پرویز اور اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹس کی وساطت سے چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم میں درخواست ضمانت منظور جبکہ آمدن سے زائد آثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت خارج کی، کورونا وائرس کے باعث کئی قیدیوں اورملزموں کی ضمانت کی درخواستیں منظور کی جا رہی ہیں، جیل میں کورونا وائرس خدشات ہیں، نیب تفتیش مکمل کرچکا ہے، عدالت کورونا وائرس خدشات کے باعث ضمانت پررہا کرنے کا حکم دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں